ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور میں بجلی گرنے سے ایک نوجوان ہلاک۔۔ کنداپور میں گھر کو نقصان اور گائے ہلاک

پتور میں بجلی گرنے سے ایک نوجوان ہلاک۔۔ کنداپور میں گھر کو نقصان اور گائے ہلاک

Wed, 17 May 2017 03:03:21    S.O. News Service

مینگلور 16؍مئی (ایس او نیوز)ماقبل مانسون جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع کے الگ الگ مقامات پر ہونے والی گھن گرج اور بارش کے ساتھ مختلف مقامات سے جانی و مالی نقصانات کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

بتایا گیا  ہے کہ پتور کے ایک گاؤں بولّان میں سدانند (۲۷سال) نامی نوجوان رات کا کھانا کھاکر اپنے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کرکے سوگیا تھا۔آدھی رات کے وقت جب بجلی کی بڑی زورسے کڑکی تو سدانند کی چیخ سنائی دی۔ اس پر اس کی ماں اور والد گنیش نے باہر سے آواز دی تو گنیش نے کوئی جواب نہیں دیا۔ والدین نے سمجھا کہ وہ خوف کی وجہ سے خاموش ہوگیا ہوگا۔ لیکن جب صبح کے وقت سدانند کمرے سے باہر نہیں نکلا تو گھبراکر ماں باپ نے دروازہ توڑاتو اندر سدانند سوئی ہوئی حالت میں پڑا تھا۔اسے فوری پتور کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔کہاجاتا ہے کہ بولان گاؤں میں اس رات جو بجلی گری تھی اس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

اسی طرح کنداپور سے بھی خبریں مل رہی ہیں کہ بجلی گرنے کے واقعات میں بعض لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ بجلی گرنے سے بیلور گاؤں کے مکین نارائن ہیگڈے کے گھر کو کافی نقصان پہنچا ہے۔باڑے میں بندھے ہوئے جانور ہلاک ہونے کے علاوہ بجلی کی وجہ سے گھر کا الیکٹرک میٹر اور وائرنگ پوری طرح جل کر خاک ہوگئے ہیں۔بعض مقامات پر گھروں کی دیواروں پر شگاف پڑنے کی بھی خبر ہے۔
کنداپور کے اطراف میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش کے پانی سے کھیت لبالب ہوگئے تھے۔ یہاں تک ہائی وے پر بہت زیادہ بارش کا پانی جمع ہوگیا تھا۔گنگولی کا مین روڈ تقریباپورے کا پورا پانی میں ڈوب گیا تھا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ تین چار دنوں تک آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی۔


Share: